کورونا وائرس کے جنازے اور ڈانس کی ویڈیو وائرل

618

کراچی: ٹک ٹاک کے سحر میں مبتلا کورونا وائرس کا علاج کرنے والی نرس کے احمقانہ اقدام نےسوشل میڈیا پر تنقید کا محاذکھول دیا ہے ۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے یورپ کے کسی اسپتال میں چار نرسوں نے ایک جعلی لاش اٹھائی ہوئی ہے جس پر کورونا وائرس کے نشانات بنے ہوئےہیں  اوراس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے جس سے  ناظرین وبائی بیماری کے دوران متاثرہ افراد کا مذاق اڑاتے ہوئے اسٹنٹ کو دھماکے سے اڑا دیتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپ ٹک ٹاک پر ایسی انوکھی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نرسوں نے کوروناوائرس کی علامتی میت نکالی اور اس کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔نرسوں کی شناخت واضح نہ ہوسکی اور نہ ہی یہ پتا لگایا جاسکا ہےکہ مذکورہ ویڈیوکس اسپتال میں شوٹ ہوئی۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نرسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔