کراچی: سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس کی مہلک وبا کے دوران اظہار ہمدردی کیلئے’کئیر ایموجی’ متعارف کرادیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے باعث گھروں تک محدود ہیں جس کے باعث زیادہ تر افراد کا وقت نیٹ پر گزر رہاہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اس مشکل وقت میں کیئر ایموجی کے نام سے ایک نیا ری ایکشن ایموجی متعارف کرایا ہے۔
سال 2015 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ فیس بک نے لائیک بٹن میں نئے ری ایکشن کا اضافہ کیا ہو فیس بک کی جانب سے اس نئے ری ایکشن کو متعارف کرانے کا مقصد دوستوں اور پیاروں سے دور رہنے کے باوجود ان کے ساتھ محبت کا اظہار اس طریقے سےکیا جاسکے۔
فیس بک کی جانب سےمتعارف کرائی جانے والی یہ نئی کیئر ایموجی کورونا وائرس کےدوران شیئر کیے جانے والے اسٹیٹس، تصویر اور ویڈیو پر یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔
ترجمان فیس بک کاکہنا ہے کہ ان ری ایکشنز سے لوگوں کو کووڈ 19 کے بحران کے دوران اپنی سپورٹ ظاہر کرنے کا اضافی ذریعہ مل جائے گا۔
We’re launching new Care reactions on @facebookapp and @Messenger as a way for people to share their support with one another during this unprecedented time.
We hope these reactions give people additional ways to show their support during the #COVID19 crisis. pic.twitter.com/HunGyK8KQw
— Alexandru Voica (@alexvoica) April 17, 2020
ترجمان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک غیریقینی وقت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اپنی سپورٹ دوستوں اور رشتے داروں کیلئے ظاہر کرسکیں تاکہ انہیں معلوم ہے کہ آپ ان کو یاد کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ فیس بک عالمی وبا کووڈ19 سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی افواہوں کی روک تھام کیلئے بھی سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھرمیں 2 لاکھ 39 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔