دنیا کے امیر ترین افراد مشکلات کا شکار

219

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین پر عائد کئیے گئے کوروناوائرس کی تیاری سے متعلق الزامات کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

فوربز بزنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں کہ کرونا وائرس کو ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے تاہم اُن کے اس بیان کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں دنیا کے امیر ترین سرمایہ داروں کو کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا جبکہ معروف سوشل ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص جیف کی سابق اہلیہ کو بھی جو کہ ایمازون کے شیئرز کی مالک ہیں، انہیں 4 ارب ڈالر کے نقصان اٹھانا پڑا جبکہ جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت بھی 7 اعشاریہ 55 فیصد سے کم ہوکر 137 اعشاریہ 4 ارب ڈالر ہوگئی جسکے نتیجے میں انہیں بھی گیارہ ارب 20 کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلن مسک کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ کمپنی کے شیئر میں 12 فیصد تک خسارہ دیکھنے میں آیا ۔