لاک ڈاؤن کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس سے بڑھ کر دماغی صحت کیلیے خطرناک

119

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا ء کورونا وائرس نے پوری دنیا میں ہر شعبے کو متاثر کیا ہوا ہے، اگر بات کی جائے کھیلوں کی تو تمام سرگرمیاں معطل اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھلاڑی گھروں میں ہیں اور یہ سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کھلاڑی جو پہلے گھروں میں چند گھنٹے ہی گزارتے تھے اب انہیں 24، 24 گھنٹے گھروں میں گزارنے پڑ رہے ہیں جو کہ ان کے مشکل ہے، کھلاڑی محدود سہولیات کے ساتھ اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں لیکن یہ اس کا وہ جوڑ نہیں جو جم یا کھلے میدان میں ہے۔ اس حوالے سے جنوبی ایشین گولڈ اور سلور میڈلسٹ خاتون کراٹے کاز کلثوم ہزارہ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جسمانی فٹنس سے بڑھ کر دماغی صحت کا خطرہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو تو گھروں میں رہنے کی عادت نہیں، اگر کوئی ایونٹ نہیں ہوتا تو بھی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، کیمپس میں شرکت کرنا اور پھر انہیں ملک اور بیرون ملک ایونٹس کے لیے جانا پڑتا ہے لیکن کورونا نے ان معاملات کو ختم کر دیا ہے۔