بلوچستان کے ضلع لورالائی میں لیویز نے گاڑی سے چار من چرس برآمد کرلی

127

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں لیویز نے گاڑی سے چار من چرس برآمد کرلی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیاض علی کے حکم پر لیویز کی بھاری نفری نے لیویز تھانہ وہار کے مقام پر پک اپ گاڑی کو روکا تلاشی دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 من اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ، عالمی مارکیٹ میں چرس کی قیمت کروڑوں روپے ہے اور یہ اندرون بلوچستان اسمگل کی جا رہی تھی ، لیویز نے گاڑی کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔