علما کمیٹی کی گورنر پختونخوا سے ملاقات، قادیانیوں سے متعلق تحفظات کا اظہار

91

پشاور (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سیکنویئر علماء کمیٹی خیبر پختونخوا مولانا یوسف شاہ کی قیادت میں علما کے وفد کی ملاقات، ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کو اپنی تجاوزیر پیش کیں، ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قادیانی ملک میں اقلیت کا درجہ حاصل کرنے کیلیے غیر مسلم ہونے اور آئین پاکستان کو لفظ بہ لفظ تسلیم کرنے کا اعلان کریں، مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومتی سطح پر قادیانیوں سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ یا پالیسی اختیار کرنے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر یقین ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ختم نبوت پر ایمان ہی اسلام کی بنیاد ہے، کفار ہر طرف سے مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں اور ہم سب نے متحد ہوکر کفار کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے جس کیلیے نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کورونا صورتحال میں مساجد میں نمازوں اور نماز تراویح کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے اور کورونا وبا کو شکست دینے میں علما کے کردار و تعاون کو سراہا۔ علما کے وفد میں مولانا معراج الدین، شیخ الحدیث مولانا احسان الحق، مولانا صاحبزادہ جنید امین مانکی شریف، مفتی ظفر زمان، مفتی نجیب اللہ فاروقی، مولانا عبداللہ سلفی، قاری غلام اللہ مدنی اور مولانا محمد طیب قریشی شامل تھے۔