کڈنی ہل پرسفید پرچم لہرا دیا گیا،طبی عملے کو خراج تحسین

264

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہریوں نے اونچے ترین مقام کڈنی ہل پر سفید پرچم لہرا دیا ہے۔

شہر کے اونچے ترین مقام کڈنی ہل پر اس سے قبل قومی پرچم لہرا رہا تھا لیکن اب اسے عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کڈنی ہل پر سفید رنگ کا جو پرچم لہرایا گیا ہے اس کی چوڑائی 12 فٹ اور لمبائی 18 فٹ ہے۔