ساڑھے 3 ہزار سال  پرانی  لڑکی کی باقیات دریافت

777

قاہرہ : مصر کے ایک مقبرےسے ساڑھے 3 ہزار سال قبل مرچکی لڑکی کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

مصر میں ہسپانوی ماہر آثار قدیمہ نےمصر کے تاریخی شہر لگسر کے قریب کھدائی کےدوران ایک مقبرےسے ساڑھے 3 ہزار سال قبل مرچکی لڑکی کی باقیات دریافت کی ہیں  اہم بات یہ ہے کہ لڑکی لاش زیورات میں لپٹی ہوئی پائی گئی ہے جبکہ لڑکی کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔

دریافت ہونے والی زیورات میں لدی اس لڑکی کی باقیات 1580سے 1550قبل مسیح کی معلوم ہوتی ہیں جو کہ فراعین مصر کے 17 ویں حکمران خاندان کا عہدرہا ہے۔

لڑکی نے دو پیچ دار بالیاں پہن رکھی تھی جن میں سے ایک کان پر موجود بالی پر تانبے کی پتی چڑھی ہوئی تھی جبکہ انگلیوں میں اس نے دو انگھوٹیاں اور گلے پر چار نکلیس پہن رکھے تھے، مصر کے مقبرے سے آثار قدیمہ کی ٹیم نے تابوت سے ایک سینڈل کی جوڑی بھی دریافت کی ہے۔

لڑکی کی باقیات جس لکڑی کے تابوت سے ملی ہیں وہ 5 فٹ 7 انچ لمبی ہے جوکہ ایک کاٹن کی شیٹ میں لپٹی ہوئی تھی۔