کراچی میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کے دفاتر کھل گئے

339

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی ہدایات پر شہر قائد میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کیلیے سب رجسٹرار آفس کھل گئے ہیں۔

کراچی میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کھل گئے ہیں۔سب رجسٹرار دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ضابطہ کار کے تحت کام کریں گے۔

وزیر محکمہ ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے پیش نظر سندھ کے رجسٹرار آفسز کو 22 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں کراچی ڈویژن کے دفاتر کو کھولا گیا ہے، ایس او پی پر عملدرآمد کے بعد سندھ کے دیگر دفاتر کھولیں جائیں گے۔مخدوم محبوب الزماں کا کہنا ہےکہ دفاتر میں سماجی دوری کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، سب رجسٹرار آفس میں آنے سے قبل پیشگی اپائنٹمنٹ لینا ہوگا۔

سب رجسٹرار فون یا واٹس ایپ پر دفتر آنے کے لیے اپائنٹمنٹ دے گا،ایس او پی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی،رجسٹرار آفس آنے والے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایس او پی پر عمل کریں۔