امریکا: ریاست مشی گن کے مقامی ڈالر سپر اسٹور میں ایک خریدار نے فیس ماسک پہننے پر مجبور کئیے جانے پر سیکورٹی اہلکار کو گولی مار دی۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا میں سپر اسٹور میں ایک خریدار نے بغیر فیس ماسک لگائے داخل ہونے کوشش کی جس پر 43 سالہ سیکورٹی اہلکار نے اُسے روکا اور فیس ماسک لگانے کو کہا۔
خریدار نے سیکورٹی اہلکار سے بحث و تکرار کی جس کے نتیجے میں خریدار نے طیش میں آکر سیوکرٹی اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے اہلاکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیکورٹی گارڈ نے شہری کو ماسک لگائے بغیر اسٹور میں داخل ہونے سے منع کیا جس پر شہری نے مزاحمت کی۔سیکورٹی اہلکار نے اُسے فیس ماسک پہننے پر مجبور کیا جس پر شہری نے طیش میں آکر سیکورٹی اہلکار پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس نے گارڈ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔