گورنر پنجاب نے کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کردیا

317

لیب الخدمت فاونڈیشن کےزیراہتمام ثریا عظیم اسپتال میں قائم کی گئی ہے،گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور اور الخدمت فاونڈیشن کے سید احسان اللہ وقاص بھی شریک ہوئے۔گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ثریا عظیم میں صرف تین ہزار میں کورونا کا ٹیسٹ ہونا خوش آئند ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیمیں پی ڈی این کے ساتھ مل. کر تاریخی کام کر رہی ہیں، عوام کو گھروں سے نکلنے کی بجائے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت نے ایک کھرب سے زائد کا ریلیف دیا ہے۔