ہاشو گروپ نےپولیس اہلکاروں کوسحرو افظار میں کھانا فراہم کرنا شروع کردیا

374

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوویڈ 19کے وباء دوران کراچی میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر حفاظت کرنے والے فرنٹ لائن پولیس اہلکاروں کی بہادری اور خدمات کے اعزاز میں ہاشو گروپ نے ان کی چوکیوں پر رمضان کے مقدس مہینے میں سحر و افظار میں کھانا فراہم کرنا شروع کیا ہے۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)کے اقدام کے تحت،ہاشو گروپ ساوتھ کراچی کے دائرہ اختیار میں سیکیورٹی چوکیوں پر تعینات تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں(ایل ای اے)کے تمام اہلکاروں کو روزانہ سحر و افطار کا کھانا مہیا کیا جارہا ہے۔

ہاشو گروپ کراچی پولیس کے ساتھ مل کر پورے ماہ رمضان میں چوکیوں کی نگرانی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور ہر 5040 کھانے محفوظ پیکنگ میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کرے گا یہ فیصلہ جنرل منیجر پرل کانٹی نینٹل ہوٹل جناب طارق دین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساوتھ شرجیل کھرل کے درمیان بروز جمعرات 30 اپریل 2020 کو کراچی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد ہاشوگروپ کی جانب سے وبا کی پریشانی کے تحت شہریوں کی حظاظت کو یقینی بنانے کیلئے انتھک فرائض کی انجام دہی پر مامور اہلکاروں کی بے خوف بہادری کو تسلیم کرنا اور ان کی تعریف کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ہاشو فاوئنڈیشن نے اپنے ہاشوہیو مینیٹیرین(انسانی خدمت) پروگرام کے توسط سے ہنگامی اور امدادی سر گرمیوں جیسے خطرے سے دوچار کمیونٹیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای اے) کو فوڈ پیکج، حفظان صحت اور میڈیکل کٹس کی تقسیم کیلئے بھی جواب دیا ہے اور یہ کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وبائی بیماری ختم نہ ہوجائے۔

ہوشو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسیب گردیزی نے کہا کہ ہم بہادر پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں انہوں نے کراچی کی عوام کو اپنے گھروں میں سلامتی، آرام و سکون کے ساتھ محفوظ رکھا ہوا ہے۔