ہوپس کی امدادی سرگرمیاں،2600 خاندانوں میں50لاکھ کا راشن تقسیم

313

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی )کے طلباء کی تنظیمہوپس کے تحت کراچی میں لاک ڈائون سے متاثرہ سفید پوش ضرورتمند افراد اور عباسی اسپتال میں زیر علاج مستحق مریضوں میں راشن ،ادویات اور دیگر اشیائے صرف کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ہوپس (HOPES) کے ترجمان نے مطابق کہ اب تک شہر کے 2600خاندانوں میں 50لاکھ سے زائد رقوم کاراشن و دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی جاچکی ہیں۔

ہوپس کے رضاکاروں نے شہر کے مضافات ماری پور،گہرام بگٹی گوٹھ،ٹکری ولیج،اورنگی ٹائون،بلدیہ ٹاؤن ،شاہ فیصل کالونی ودیگر علاقوں میں لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی فہرستیں مرتب کرکے ان کے گھروں پر راشن پہچایا۔ہوپس راشن کیمپین فیز-ون اور فیز-ٹو کی پایہ تکمیل کے بعد اب فیز-تھری کی طرف رواں ہیں۔جس میں ان کا ارادہ ”رمضان امدادی پروگرام” کے تحت ضرورت مندوں میں مذید 50لاکھ سے زاید رقوم کا راشن و دیگر سامان مستحقین تک پہچانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لئے مخیر حضرات سے رابطہ کیا جارہا ہے۔