ملائیشیا : پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا گیا

268

کوالالمپور: 89 پاکستونیوں میں سے 45 افراد کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد رہا کردیا گیاہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملا ئیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں امیگریشن آپریشن کے نتیجہ میں 500 سےز ائد غیر ملکی تارکین وطن کو اُن کے اہلخانہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا جس میں پاکستانی بھی شامل تھے۔

گرفتار کیے گئے افرادکو حراستی مراکز میں قید کردیا تھا تاہم اُن میں سے 45 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کا عمل پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشیا کی مداخلت کے نتیجہ میں ہوا جبکہ اقوام متحدہ نے غیر ملکی تارکین وطن اور اُن کے اہلخانہ بالخصوص بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیگریشن حکام کی یہ سختیاں تارکین وطن کو چھپنے پر مجبور کرسکتی ہیں اور کوروناوائرس کے پھیلائو کا باعث بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ کوالا لمپور کے مینارہ سٹی ون نامی علاقہ مین کوروناوائرس کے متعدد کیسز آنے کے بعد سیل کردیا گیا تھا جس میں موجود لوگوں کو ان کےاہلخانہ سمیت حراستی مرکز لے جایا گیا تھا۔ زیر حراست افراد کامتعدد ممالک سے تعلق تھا جس میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔