کاراکس: وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ کولبیا نے وینزویلا پر سمندری حملہ کیا تاہم وینزویلا کے فوج کی جانب سے حملے کا ناکام بنا دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ نیسٹر ریویرول نے کہا ہے کہ حملہ آور گروپ دارالحکومت کراکس کے شمالی جانب 21 میل (34 کلومیٹر) کے فاصلے پر مکوٹو شہر میں اترا تھا جس کے بعد سمندر کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور دہشت گرد کولمبیا کی حکومت کی جانب سے کرائے کے سپاہی تھے جن کا مقصد ملک میں دہشت گردی اور حکومت کے رہنماؤں کا قتل کرنا تھا تاہم حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دشمن کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے اور دو کو حراست میں لیا گیا ہے۔
وینزویلا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو کولمبیا کی حکومت نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ وینزویلا کا خود ساختہ ڈرامہ ہے جس کا مقصد کولمبیا کو بدنام کرنا ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا کی حکومت نے گذشتہ سال کولمبیا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔