عمان: 19 جون تک کوروناوائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا

359

مسقط: سنگاپور ڈیٹا ڈرائیون انوویشن لیبارٹری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عمان میں 19 جون تک کوروناوائرس کا 99 فیصد خاتمہ ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگا پور کے بین الاقوامی ادارے ڈیٹا ڈرائیون انوویشن لیبارٹری کی ایک رپورٹ میں مختلف ممالک کے عالمی وبا کوروناوائرس کے حوالے سے اقدامات کو دیکھتے ہوئے کرونا وائرس کے خاتمے کی مدت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

عمان کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمان میں 19 جون تک کوروناوائرس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 مئی 2020 تک عمان میں کرونا وائرس وبا کی شرح ایک فیصد تک رہ جائے گی تاہم 19 جون تک ملک سے کوروناوائرس کا 100 فیصد خاتمہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ عمان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 637 ہوچکی ہے ہیں جبکہ 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔