بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے، قوم کادفاع بہرصورت کرینگے‘ پاک فوج

149

راولپنڈی(آئی این پی ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے، قوم کا دفاع بہر صورت کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے،عالمی مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آئیں دیکھیں کہاں ہیں لانچ پیڈز، پوری اجازت دیتے ہیں آئیں اور دورہ کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔