لوئر کرم :امام بارگاہ میں دھماکے سے ایک شخص زخمی

118

لوئر کرم( آن لائن ) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم کے علاقے شورکی میں امام بارگاہ میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔علاقہ پولیس کے مطابق دھماکا پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک امام بارگاہ میں ہوا۔پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص امام بارگاہ کی نگرانی پر مامور تھا ،دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔