گندم کرپشن کیس‘ بیان ریکارڈ کرانے کیلیے نثار کھوڑو طلب

188

سکھر(اے پی پی) سندھ میں اربوں روپے کی گندم فلور ملز کو ادھار پر دینے کے کیس میں نیب نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نثار کھوڑو کو طلب کرلیا۔قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے سندھ میں اربوں روپے مالیت کی گندم 6 ماہ کے ادھار پر فلور ملز کو دینے کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب نے اس میں مزید پیش رفت کے لیے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نثار احمد کھوڑو کو کل طلب کرلیا ہے۔