مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر دستی بم حملہ، افسر سمیت 6 زخمی

77

سری نگر (خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں پولیس آفیسر اور اہلکار سمیت 6 افراد منگل کو اس وقت زخمی ہوگئے جب وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں مجاہدین نیدستی بم سے بھارتی فورسز کی مشترکہ پارٹی کو نشانہ بنایا۔ گرینیڈ حملہ کے فوراً بعد فورسز کی ایک بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے جموں کے3 اضلاع اور پوری وادی کشمیر کو کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقہ قرار دے دیا۔ بھارت کی وزارت صحت نے اس سے قبل 3 اضلاع سری نگر، باندی پورہ، اننت ناگ اور شوپیاں کو ریڈ زورن سے قرار دیا تھا۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ہم حفاظتی اقدامات کم کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ خطے کے تمام 10اضلاع کو مزید احکامات تک ریڈ زون کے طور پر دیکھا جائے گا۔