پی آئی اے کا ٹکٹوں کے حوالے سے اہم معاہدہ

505

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)اور ٹکٹنگ کی خدمات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی امیڈیس کے درمیان باہمی شراکت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

اس معاہدے سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت کی سہولت میسر آگئی ہے۔

پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت تک دنیا میں ان سیلز ایجنٹوں کی بھی رسائی ہو گئی ہے جو اس سے پہلے پی آئی اے کے ٹکٹ فروخت نہیں کر سکتے تھے۔

اس معاہدے سے بین الاقوامی مسافروں کو پی آئی اے کی پاکستان میں اندرون ملک کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی پروازوں کی بکنگ کی سہولت بھی میسرہو گی۔

امیڈیس بکنگ سسٹم کے ساتھ منسلک ٹریول ایجنٹ پی آئی اے کی اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ کر سکیں گے۔

اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ پی آئی اے کی ٹکٹوں کی فروخت تک رسائی کے لئے آسانیاں فراہم کی جائیں۔

غیر یقینی کی موجودہ صورتحال میں امیڈیس کے ساتھ معاہدے سے پی آئی اے آپریشن کو وسعت دینے کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ امیڈیس کے ساتھ معاہدہ پی آئی اے کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔