ملیرمیں غریب آباداسکول کے قریب سے 45سالہ شخص کی تشددزدہ لاش برآمد

66

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر سٹی کے علاقے غریب آباد ایلیمنٹری اسکول کے پاس سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے ،لاش کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون ایس ایچ او ناجیہ افضال نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت 45 سالہ آصف ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلہ کے نشانات پائے گئے ہیں ، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر واضح ہوگی ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی ہے۔