جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 15نئے مثبت کیسز سامنے آگئے

119

سرینگر( آن لائن )جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 15نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح مثبت کیسز کی کل تعداد 741تک پہنچ گئی ہے ۔جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 741مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے413ایکٹوکیسز ہیں۔ آٹھ کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 320افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک 80206افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ کیسز کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں سے 13688 افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جانے والے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔413کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 7274 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 58610 افرادنے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ اب تک 31312 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے05 مئی 2020 کی شام تک 30571 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔