انجکشن لگوا کر لڑکی نے ہونٹ بگاڑ لیے

656

صوفیہ: بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی نے ہونٹ بڑے کرنے کی خواہش میں اپنے ہونٹوں پر 20 انجکشن لگوالئے۔

اینڈریا نامی 22 سالہ لڑکی نے 20 ویں مرتبہ انجکشن لگوانے کے بعد اپنی تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو کہ وائرل ہوگئی ہے اور اس میں اس کے ہونٹوں کی شکل انتہائی بگڑی ہوئی نظرآ رہی ہے۔

اینڈریا نے سب سے پہلے 2018 میں اپنے ہونٹ بڑے کرنے کیلئے انجکشن لگوایا تھا جب سے اب تک وہ 135 یورو خرچ کرچکی ہیں۔

دوسری جانب اینڈریا کا کہنا ہے کہ ” اسے اپنے ہونٹ کی یہ نئی تبدیلی بے حد اچھی لگ رہی ہے”۔

اینڈریا نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام اپنی تازہ ترین تصویر 33 ہزار کے قرب فولوئرز کے ساتھ شئیر کی تھی جو بعد میں وائرل ہوگئی۔