راولپنڈی(اے پی پی)بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائنکے نیزہ پیر اور رکھچکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کرنی دیگوارنار اور مندہار گائوں سے تعلق رکھنے والی3 سالہ بچی اور خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران بھاری گولہ بارود اور خودکار ہتھیار استعمال کیا۔ زخمی ہونے والے شہریوں کو قریبی صحت مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔