پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوہاٹ کا دورہ

161
کوہاٹ: پاک فوج کے سربراہ قمر باجوہ یاد گارہ شہداپر پھول چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں

کوہاٹ(اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں، پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات سمیت سیکورٹی کی موجودہ صورتحال، علاقے میں کوویڈ 19 کے خلاف پاک فوج کی امداد اور تازہ ترین صورتحال بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوویڈ19 کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے آپریشنل تیاری، مستقل نگرانی اور اعلیٰ حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔