بلوچستان میں پولیو کے3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں‘ ترجمان محکمہ صحت

68

کوئٹہ۔ ( اے پی پی )بلوچستان میں پولیو کے3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد10ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ژوب میں 8 ماہ کی بچی ،نصیر آباد میں
ساڑھے4 سال کی بچی اور جھل مگسی میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان تینوں بچوں کے نمونہ جات حتمی تشخیص کے لیے اسلام آباد قومی تشخیصی مراکز بھجوائے گئے تھے جہاں ان میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔