ملک میں آم کی برآمد 20 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع کرنے سے متعلق وزارت تجارت کو مراسلہ ارسال کر دیا گیاہے۔
مراسلہ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز امپوٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ارسال کیا گیا۔
پی ایف وی اے کے سرپرست اعلی حید احمد کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آم کی فصل 20 مئی تک تیار نہیں ہو سکتی جبکہ آم کے باغات میں مزدوروں کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔
وحید احمد کے مطابق کچے آم برآمد ہونے سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوگی جبکہ خوشبو اور مٹھاس نہ ہونے سے کچے آم ایکسپورٹ کرنا نقصان دہ ہوگا۔ کچے آم ایکسپورٹ کرنے سے ایکسپورٹرز کو قیمت بھی کم ملے گی۔
وزارت تجارت نے آم کی ایکسپورٹ کے آغاز کےلیے 20 مئی کی تاریخ مقرر کی تھی۔