نادرا میگا سینٹرز پر پی آئی اے کاؤنٹر قائم

405

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ٹکٹوں کی خریداری میں آسانی کیلئے اپنے دفاتر میں پی آئی اے کے کاونٹر قائم کردیے ہیں۔

پی آئی اے کے ذریعے امریکا سمیت دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے مگر ان کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت پاکستان کی ہدایت پر نادرا کے میگا سینٹرز پر پی آئی اے کے کاؤنٹر قائم کردیے گئے ہیں جہاں بیرون ملک پھنسے افراد کے عزیز و اقارب جاکر ٹکٹ کی رقم جمع کراسکتے ہیں۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے مطابق میگا سینٹر ڈی ایچ اے،سیمنز کورنگی، نارتھ ناظم آباد کراچی، نادرا سینٹر اسٹیٹ لائف بلڈنگ حیدرآباد، میگا سینٹر لاہور، میگا سینٹر گجرانوالہ، میگا سینٹر پشاور، میگا سینٹر فیصل آباد،میگا سینٹر اسلام آباد اور میگا سینٹر راولپنڈی پر ٹکٹ رقوم جمع ہوں گی۔

میگا سینٹرز پر قائم پی آئی اے کاؤنٹر کے اوقات کار پیر تا ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ اتوار صبح 9 سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔