مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت پر  عوام کا احتجاج

299

سری نگر: قابض  بھارتی فورسز  کے ہاتھوں  نوجوان ریاض نائیکو کی شہادت پر  عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نوجوان ریاض  کی شہادت پر عوام مشتعل ہوگئی۔ مقبوضہ وادی کے مختلف شہروں میں  قابض بھارتی افواج کیخلاف سڑکوں پر احتجاج کیا گیا  جبکہ متعدد علاقوں میں بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

 کشمیری نوجوانوں نے بھارتی افواج کی گاڑیوں کو گھیرے میں لے کر نذرِ آتش کیا جبکہ بھارتی فوجی اہل کار جانیں بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ قابض فوج کی جانب سے مزید نفری بلائی گئی، جس کے نتیجے میں مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ گنوں کو استعمال کیا گیا، جس سے ایک نوجوان  شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

  حریت پارٹی کی جانب سے بھارت کیخلاف مقبوضہ وادی میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔