جوڑوں کے درد کی دوا میں کورونا کا علاج موجود ہے: امریکی ڈاکٹر کا دعویٰ

565

ایک امریکی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑوں کے درد کی دوا کورونا وائرس کے مریض کے علاج کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی نیوز چینل فاکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی ڈاکٹر عمران شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑوں کے درد کی دوا میں کورونا وائرس کا علاج موجود ہے۔

ڈاکٹر عمران شریف نے کہا کہ انہوں نے وینٹی لیٹر پر موجود کورونا وائرس کے ایک مریض کو جوڑوں کے درد کی دوا Tocilizumab دی، پانچ دنوں میں مریض کی طبعیت بحال ہونا شروع ہوگئی۔

ڈاکٹر عمران شریف کے مطابق مریض کی طبعیت میں بہتری کے بعد انہیں جنرل وارڈ میں شفت کر دیا گیا۔

امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میں مشورہ دوں گا کہ جب کسی مریض کی حالت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی ہو اور مریض وینٹی لیٹر پر ہو تو انتظار کیے بغیر مریض کو یہ دوا دیں، اگر تاخیر کی گئی تو دوا اثر نہیں کرے گی۔