آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

119

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحت زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال بشمول افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن عمل کے لیے ہمارا تعاون ہماری خیر سگالی کا مظہر ہے۔ مہمان شخصیت نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔