بلوچستان اور سندھ میں پولیو کے مزید 4 کیسزکی تصدیق

86

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان اور سندھ میں پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 47 ہوگئی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 3بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک بچی سندھ سے ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ژوب میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ، ساڑھے 4 سالہ اور 13 ماہ کی بچیوں کا تعلق نصیرآباد اور جھل مگسی سے ہے۔