دنیا کا سب سے چھوٹا ریسٹورنٹ

523

دنیا کا سب سے چھوٹا ریسٹورنٹ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے تقریباً 360 کلو میٹر دُور وائرملینڈ کے علاقے میں کھول دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس چھوٹے سے ریسٹورنٹ میں صرف ایک کرسی اور ایک میز رکھی گئی ہے، یہ ریسورنٹ صرف ایک شخص کے لیے ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا مقصد کورونا وائرس کے باعث سماجی دُوری کو برقرار رکھنا ہے۔

ریسٹورنٹ کو 10 مئی کو کھولا جائے گا جبکہ تجرباتی طور پر یکم اگست تک اسے جاری رکھا جائے گا۔ ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں تین ڈشوں پرمشتمل کھانا دیا جائےگا۔

ریسٹورنٹ میں کھانا کوئی ویٹر نہیں لائے گا بلکہ چرخی پر بندھی رسی سے ایک ٹوکری کے ذریعے کھانا لایا جائے گا اور گاہک کے سامنے ریسٹورنٹ کا کوئی عملہ موجود نہ ہوگا۔

یہ دلچسپ ریسٹورنٹ اگر کامیاب ہوگیا تو دوسرے بھی اس پرعمل ضرورکریں گے۔