کے ایم سی کے ملازمین کے لیےخوشخبری

330

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی)ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا مسئلہ حل کرلیا گیا اور وزیراعلیٰ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وسیم اختر نے بتایا کہ 2018 میں 20 فیصدالاؤنس اور2019 میں 15 فیصدکی منظوری دی گئی ہے ۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے وزیر بلدیات ناصر شاہ کو اس سلسلے میں فوری سیکرٹری بلدیات کو سمری بھیجنے کی ہدایت بھی کردی ہے، سمری پروزیراعلیٰ کے دستخط ہوتے ہی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کردیا جائےگا۔