سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے گوالے کا انوکھا طریقہ

660

سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے گوالے نے انوکھا طریقہ اپنا لیا ہے۔

کورونا سے بچنا ہے تو ماسک پہننا اور سماجی دوری برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے گوالے نے اپنی موٹر سائیکل میں پائپ فٹ کروا لیے ہیں تاکہ سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے صارفین کو دودھ فراہم کیا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر جہاں اس گوالے کے جگاڑ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، وہیں اس کے تخلیقی ذہن کی بھی دل کھول کرداد دی جارہی ہے۔