اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبعیت بگڑ گئی،اسپتال منتقل

698

کورونا میں مبتلا ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسد قیصر نے خود کو قرنطینہ کرلیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑ گئی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خاندان کے ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں آئسولیٹ کیا ہوا تھا،جن کی کچھ دیر قبل حالت بگڑنے لگی جس پر انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صحت حکام کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرکے ہنگامی بنیادوں پر ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے،تاہم ان کی حالت کے بارے میں مزید کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا،اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ ان کے بچے بھی کورونا وائرس کا شکار تھے جو ان کے ساتھ ہی گھر میں آئسولیٹ تھے۔ تاہم ان کے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔