کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری

95

کھوئی رٹہ (آن لائن) کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے سرحدی علاقوں کھوئی رٹہ نکیال، نیلم،تتہ پانی،اور دیگر علاقوں میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے جس سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے جب بھی سویلین فصلوں کی کٹائی کرتے ہیں تو بھارت اندھا دھند فائرنگ شروع کردیتا ہے جس سے قیمتی جانوں کے ساتھ لوگوں کے املاک اور گھڑی فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے بھارت عالمی برادری کی توجہ اندرونی حالات سے ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کر کے خطے کے حالات خراب کررہا ہے۔ اس وقت بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں جس کے خلاف نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو‘ سکھ‘ عیسائی اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سراپا احتجاج ہیں لیکن عالمی برادری کی اس پر خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ بھارت ہزاروں مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جبکہ اس کی گولیوں کا نشانہ سرحد پر موجود نہتے شہری بنتے ہیں۔