مزدوروں کے لیے یکساں قانون سازی کریں گے،محمود خان

165
پشاور: وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان وزارت محنت کے اجلاس کی صدرات کررہے ہیں

پشاور(آن لائن)پختونخوا میں مزدور اور محنت کشوںکی فلاح و بہبود ، حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ حکام کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا اکھٹا کرنے کے منصوبے پر کام تیز کریں اور محکمہ لیبر خصوصاً ورکرز ویلفیئر بورڈ کے امور میں اصلاحات کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ لیبر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو وزیر اعلیٰ کو صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلیے اٹھائے گئے اقدامات، کم سے کم ماہانہ اجرت کا تعین، مزدوروں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے پر اب تک کی پیشرفت، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے مزدوروں کے متعلقہ محکموں کے الگ الگ قوانین کی وجہ سے مزدوروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مزدوروں کے حقوق اور جانوں کے بہتر تحفظ کے لیے ایک ہی محکمے کے تحت جامع اور یکسان قانون سازی پر کام کرنے کی ہدایت کی۔