بھارتی نوجوان زہریلے سانپ کو چبا گیا

539

کولار: بھارتی نوجوان نے راستے میں آنے پر زہریلے سانپ کو چبا کر ٹکڑے ٹکڑے کرڈالا۔

واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کےشہر کولار میں پیش آیا ہے جہاں سانپ کےراستہ کاٹنے پر نشے میں دھت نوجوان اس قدر غصے میں آ گیا کہ اس نے سانپ کو پکڑ کراپنے دانتوں سےٹکڑے ٹکڑے کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیکھا جا سکتا ہےکہ نوجوان سانپ کے راستہ کاٹنے پر غصے میں آ کر چلاتا ہےکہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ میرا راستہ کاٹنے کی۔

Karnataka: Man gets angry at snake for crossing his path, bites it ...

نوجوان کی یہ حرکت دیکھ کر اردگرد موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی لیکن پولیس کے آنے تک وہ سانپ کے کئی ٹکڑےکرچکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھا اور اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ بہت زہریلا سانپ تھا جس کے کاٹنے سے اس کی موت بھی ہو سکتی تھی۔