دماغ میں چِپ، زبان بند، نئی ٹیکنا لوجی کچھ عرصے میں

695

کیلیفورنیا: انسان کے بجائے ٹیکنا لوجی کام کرے گی، مشہورامریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ “ہم ایسی جو اگلے انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے”۔

معروف برطانوی اخبار ‘ دی انڈیپینڈنٹ ‘نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی کمپنی ٹیسلا  کے سربراہ  ایلون مسک نے یہ پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ نیورا لنک چپ کو اگلے سال انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے جس کے بعد انسانی دماغ ہمارے ہاتھ میں ہوگا ،یہ چپ بیٹری سے چلے گی، اسے انسانی کھوپڑی میں لگایا جائےگا اور اس کے الیکڑوڈز انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔

 ایلون مسک کا کہنا تھا کہ “چپ دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے،ناصرف نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے بلکہ یہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرسکے گی”۔

انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر یہ ڈیوائسز دماغی چوٹوں یا بیماریوں سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کیلئے تیار کی جائیں گی لیکن اگلے مراحل میں یہ ان سے کچھ زیادہ کرنے کے قابل ہوں گے۔اس چپ کی مدد سے انسانوں کو زبانوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میں نہیں جانتا زبان کے ساتھ کیا ہوگا تاہم  ایسی صورتحال میں یہ فلم میٹرکس جیسا ہو گا۔ اگر آپ مختلف زبانوں میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان زبانوں کا پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

ایلون مسک سے جب ان سے پوچھا گیا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے  کیلئے  کتنا عرصہ درکار ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ  اگر جدت اسی رفتار سے بڑھتی رہی  تو یہ 5 سے 10 سال کے دوران ہوسکتا ہے۔