مقبوضہ کشمیر :4 جی کی بحالی کے لیے اعلیٰ کمیٹی تشکیل دینے کا سپریم کورٹ کا حکم

114

سری نگر(آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ خدمت بحال کرنے کی اپیل پر داخلہ سیکرٹری کی قیادت میں فورا ًاعلیٰ افسر کمیٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا، جو ضلع کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنا حکم سناتے ہوئے کہا کہ قومی سیکورٹی اور انسانی حقوق کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔