پشاور: تجارتی مرکز کے قریب دھماکا‘ پولیس اہلکاروں سمیت5زخمی

178

پشاور ( آن لائن ) پشاور کے تجارتی مرکز اشرف رو ڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2ٹریفک اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدا دکیلیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق دیسی ساختہ 2 کلو بارودی مواد پشاور کے تجارتی مرکز اشر ف خان روڈ پر رامپور گیٹ کے قریب بجلی کے پول میں نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 1دکاندار سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری مو قع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اطراف کی مارکیٹ بند کر اکے علاقے کو سیل کر دیا ۔ اے آئی جی کے پی کے پولیس شفقت ملک بم دھماکے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 2کلو دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال ہو ا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے میں ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تبا ہ ہو گئی ہے ۔ دھماکے کا نشانہ پولیس اہلکار تھے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔