پشاور،بم دھماکا، 2 ٹریفک اہلکار وں سمیت 5 افراد زخمی

99

پشاور (آن لائن)پشاورکے علاقے اشرف روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) شفقت ملک نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور بم دیسی ساخت کا تھا
جسے موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق حملے میں بظاہر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔