سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے چینی طلبا کا انوکھا طریقہ

525

چین کے صوبے ووہان میں طلبا نے کلاس روم میں سماجی فاصلہ کا انوکھا طریقہ اختیار کر کے دنیا کو حیران کردیا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا لنچ بریک کے دوران ڈیسکوں پر شفاف بورڈ رکھ کر دوری برقرار رکھتے ہوئے کھانا کھا رہے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق طلبا کے لنچ بریک کے لیے ایک کلاس روم مختص کیا گیا ہے جہاں 20 طلبا ایک وقت میں لنچ کر سکتے ہیں۔