چین کورونا ویکسین کی معلومات ہیک کرنے میں مصروف ہے: امریکا کا دعویٰ

358

واشنگٹن: امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین امریکا کورونا ویکسین پر ریسرچ کو ہیک کرنے میں مصروف ہے۔

نیویارک ٹائم اخبار کے مطابق ایف بی آئی اور محکمہ داخلی سیکیورٹی چین کو خبردار کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں جبکہ امریکی حکومت اور نجی فرمز کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

یہ خبر پڑھیں: کورونا ویکسین کی کھوج میں دنیا بھر کے سائبر جاسوس متحرک

اخبار کے مطابق چینی ہیکرز حساس معلومات اور کورونا وائرس کے علاج اور دانشوارنہ املاک کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل اور اپیل ٹیکنالوجی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف ایک ہوگئیں