مقبوضہ کشمیر: بھارتی پیرا ملٹری فورس کے افسر نے خودکشی کرلی

132

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوجی افسراوراہلکار ہلاک جبکہ 2شدیدزخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کے علاقے سوجیان میں کنٹرول لائن کے نزدیک آسمانی بجلی گرنے سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔پونچھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس رمیش کے انگرال نے بھی ہلاکت کی تصدیقکردی۔ضلع راجوری میں ایک بم دھماکے میں بھارتی فوج کے2اہلکارشدیدزخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیںضلع اسلام آباد میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فتح سنگھ نے منگل کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماکر کر خودکشی کرلی۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے اپنے بیان میں اے ایس آئی کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔