بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کو اخبارات کو واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش

90

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ایڈیٹرز کونسل نے صوبے کے اخبارات کو واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں جہاں درجنوں اخباری ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں تو وہی اخبارات کی اشاعت کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے مگر اس ایمرجنسی کی صورتحال میں ا?ڈیٹر جنرل ا?فس کے عملے کا رویہ افسوسناک ہے وائرس کی ا?ڑ میں صرف اخبارات کی واجبات کی ادائیگی نہ کرنا تشویشناک عمل ہے حالانکہ اسی صورتحال میں دیگر شعبوں کو ادائیگی کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں بلوچستان ایڈیٹرز کونسل نے کہا ہے کہ صوبیکے اخبارات کو گذشتہ کئی ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہ ہوسکی ہے جس کیوجہ سے اخباری صنعت شدید بحران کا شکار ہوچکی ہے ’ ایک جانب کورونا وائرس کیوجہ سے ایمرجنسی کی صورتحال ہے تو دوسری جانب رمضان المبارک کا مہینہ ہے مگر اسکے باوجود اخبارات کو واجبات کی ادائیگی ممکن نہیں بنائی جارہی ہے جس کیوجہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں ‘ ایمرجنسی کی صورتحال ہونے کے باوجود محکمہ تعلقات عامہ کا عملہ بروقت واجبات کی ادائیگی کیلیے بل ہر ماہ اے جی ا?فس بھجوا رہا ہے مگر اے جی ا?فس کے عملے کے نامناسب رویے کیوجہ سے چیکس نہیں بنائے گئے ہیں جس کیوجہ سے صوبے کے اخبارات شدید بحران کا شکار ہوچکے ہیں۔ بیان میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان اور اے جی بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیکر اخبارات کو بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کیلیے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ صوبے کے اخبارات اس مشکل صورتحال میں اپنی اشاعت جاری رکھ سکے۔