سندھ: لاک ڈاؤن کے باعث نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مینٹل ہیلپ لائن قائم

320

سندھ حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل سے منٹنے کے لیے مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔

ہیلپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں میں دماغی امراض جنم لے رہے ہیں، مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کے ذریعے ان امراض بشمول دیگر نفسیاتی مسائل سے منٹنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہیلپ لائن کے لیے 021_111_117_642 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، مذکورہ نمبر پر صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک ماہرینِ نفسیات سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔