پاکستان میں بکنے والے 16 فیصد سگریٹ غیر قانونی ہیں

360

کراچی: سوسائٹی برا ئے تحفظ حقوق اطفال (اسپارک) نے  بدھ کو “پاکستان میں تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت  کا ذمہ دار کون ہے؟” کے عنوان سے ان لائن سیشن کا  انعقاد کیا۔

میڈیا مینجر اسپارک کاشف مرزا نے بتایا کہ اس  سروے کو پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل نے منظور کیا تھا اور اس پر عمل درآمد وزارت  صحت  کے تمباکو کنٹرول سیل کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ریسرچ کے نتائج بروقت ہیں ، کیونکہ جلد ہی نئے بجٹ کا اعلان کیا جائے گا اور اس سروے سے  تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کی  کاوششوں کو تقویت ملے گی ، سروے میں  6،000 سے زیادہ تمباکو نوشی کرنے والوں سے تمباکو نوشی چھوڑنے کی خواہش اور تمباکو کی روک تھام  کے اقدامات پر  کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ اوسطا ایک سگریٹ نوش سگریٹ پر تقریبا  2000 روپیہ خرچ کرتا ہے اور دن میں تقریبا  13 سگریٹ پیتے ہیں۔ دو تہائی تمباکو نوش تمباکو نوشی کو روکنا چاہتے ہیں۔ تاہم ، مناسب مشورے یا دوائیوں کی عدم موجودگی میں ، زیادہ تر مکمل طور پر رکنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

کاشف مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کے 10 سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں اسٹڈینگ ٹوبیکو یوزرز آف پاکستان (ایس ٹی او پ) سروے کیا گیا۔ مزید برآں ، سروے ٹیم نے 8000 سے زیادہ سگریٹ پیکٹوں   کی جانچ بھی کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کتنے پیکٹ  غیر قانونی یا اسمگل تھے۔ سگریٹ کے تقریبا 16 فی  فیصد پیکٹ غیر قانونی پائے گئے۔ تاہم ، یہ تخمینہ تمباکو کی صنعت کے دعووں سے بہت کم ہے۔

اسپیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد احمد چیمہ نے سروے  کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے تمباکو ٹیکسوں میں اصلاحات کا یہ مثبت نتیجہ ہے. یہ بات خوش آئند  ہے کہ زیادہ تر تمباکو نوش، تمباکو کے روک تھام  کے حق میں ہیں۔  ان میں سے اکثر تمباکو نوشی  سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ان اقدامات سے انہیں تمباکو کی لت سے مکمل آزادی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے توقع کی کہ حکومت آئندہ بجٹ  میں تمباکو نوشی اور سرکاری آمدنی میں اضافے کی حوصلہ شکنی کے لئے ثابت شدہ حکمت عملی کے طور پر اپنی تمباکو ٹیکس کی پالیسی جاری رکھے گی اور سگریٹ پر ایف ای ڈی کو بڑھا دے گی۔

اسپیک کے ان لائن سیشن میں میڈیا کے نمندگان ، سماجی رہمانوں نے بھی شرکت کی۔